افغان عبوری وزیرخارجہ نے پاکستان اور ٹی ٹی پی سیزفائر کو خوش آئند قرار دے دیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

افغان عبوری وزیرخارجہ امیرمتقی نے پاکستان اور ٹی ٹی پی سیزفائر کو خوش آئند قرار دے دیا اور کہا امیدہےمذاکرات مزید آگےبڑھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ امیرمتقی نے آئی ایس ایس آئی میں سیمینار سے خطاب کرتے پاکستان اور ٹی ٹی پی سیز فائر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان،ٹی ٹی پی مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی بھی تصدیق کی۔

افغان عبوری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امیدہےمذاکرات مزید آگےبڑھیں گے، توقع ہےعارضی جنگ بندی مستقل امن معاہدےمیں تبدیل ہو۔

امیر خان متقی نے کہا اسوقت افغان سرزمین میں پاکستان مخالف عناصر موجودنہیں، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو رہی، سمجھ نہیں آرہاایسا کیاکریں جو امریکا و دیگر ممالک ہمیں تسلیم کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو بڑی فوج کی ضرورت نہیں ، ہم مختصر اور باصلاحیت فوج تشکیل دیں گے، حکومت وسیع البنیادہےجس میں تمام قومیتیں شامل ہیں۔

افغان عبوری وزیرخارجہ نے بتایا کہ صحت کی وزارت میں 100فیصد خواتین اور تعلیمی اداروں میں75فیصد خواتین واپس ڈیوٹی پر آچکی ہیں۔