پاکستان سے افغانستان تک موٹروے تعمیر کرنے کا فیصلہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی ( ایکنک) نے پشاور طورخم اقتصادی راہداری منصوبے کی منظوری دیدی ہے.

پشاور ، ورسک ، ریگی للمہ ، درانی میڈیا کالونی ،بورڈ ، کچہ گڑھی ، کارخانو مارکیٹ ، جمرود سے گزرتے ہو ئے طویل سڑک تعمیر کی جائیگی مشیر خزانہ حافظ شیخ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس کی منظوری دیدی گئی ہے۔

پشاور طورخم راہداری منصوبے کے تحت موٹر وے کے منصوبے پر 36ارب 70کروڑ روپے کی لاگت آئیگی او ر ورلڈ بینک پشاور طورخم موٹر وے منصوبے کے لئے 54ارب 50کروڑ روپے کی رقم فراہم کرے گا.

ایکنک کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت کو اس ضمن میں آگاہ کردیاہے پشاور طورخم موٹر وے کی تعمیرسے امپورٹ ایکسپورٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ افغانستان کو جانے والی گاڑیاں بھی اس موٹر وے سے گزریں گی جس سے مختلف شاہرائوں پر ٹریفک کا بوجھ بھی کم ہو جائیگا۔

پشاور طورخم موٹر وے منصوبے کے لئے مختلف علاقوں میں اراضی کی خرید و فروخت کیلئے سیکشن فور بھی نافذ کیا جائیگا ۔