پشاور: اسٹریٹ کرائمز میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پشاور پولیس نے شہر میں موبائل فون چھیننے اور افغانستان اسمگل کرنے والا گروہ پکڑ لیا ہے۔

پشاور کینٹ ڈویژن پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے شہر میں سرگرم خطرناک افغان راہزن گروہ کا سراغ لگا لیا.

رپورٹ کے مطابق راہزن گروہ موبائل چھیننے، موبائل فونز آئی ایم ای آئی چینج کرنے اور چھینے گئے موبائل فونز افغانستان اسمگل کرنے میں ملوث ہے، گرفتار ملزمان میں سلیم، قاری عبیدالرحمان اور عارف جمیل شامل ہیں۔

ایس پی کینٹ زنیر احمد چیمہ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے دو کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے.

مرکزی ملزم سلیم اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فونز چھینتا تھا، اور قاری عبید الرحمان ملزم سلیم سمیت دیگر ملزمان سے مسروقہ موبائل فونز خریدتا تھا.

انہوں نے کہا ہے کہ جب کہ ملزم عارف جمیل جو کہ آئی ٹی ایکسپرٹ ہے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی چینج کرتا تھا، اور وہ موبائل فون کے لاک کھولنے کا بھی ماہر ہے.

رپورٹ کے مطابق ای ایم آئی ای نمبرز چینج کرنے اور لاک کھولنے کے بعد موبائل فونز ہمسایہ ملک افغانستان اسمگل کئے جاتے تھے۔