جنوبی وزستان میں ‫خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی ​مہم کا باقاعدہ افتتاح

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خسرہ اور روبیلا کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس کی آگاہی کیلئے مہم چلائی جائے یہ آگاہی مہم 15 نومبر سے 27 نومبرتک پورے ملک میں چلائی جائے گی

اس مہم میں عوام کو آگاہی دی جائے گی کہ نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو انجکشن لگوائیں اور اسکے لئے مختلف ایریاز میں مراکز قائم کئے جائیں گے۔

ضلع جنوبی وزیرستان میں مہم کی افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنرجنوبی وزستان کمپاؤنڈ ٹانک کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان خالد اقبال نے کی ۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فہیداللہ خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، این ایس ٹی او پی آفیسر، سابق سینیٹر، مولانا صالح شاہ، سول ڈیفنس، ایف ڈی ایم اے کوآرڈینیٹر، ڈی ایچ سی ایس او، سیاسی جماعتیں، پارٹنر اسٹاف نے شرکت کی۔