خیبر: 418 متاثرہ خاندانوں میں 77.20 ملین روپے کے چیک تقسیم

ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی تحصیل باڑہ قوم سپاہ کے 418 خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم، ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشدنے سی ایل سی پی پروگرام کے تحت متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔

تباہ شدہ مکانات سروے پروگرام کے تحت 418 خاندانوں میں 77.20 ملین روپے معاوضوں کی مد میں چیکس تقسیم کئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نوید اکبر ، باڑہ رائفل کے کیپٹن حسن نے تحصیل باڑہ کے قوم سپاہ کے 418 خاندانوں میں سی ایل سی پی کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔

سی ایل سی پی پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی اب تک تقسیم شدہ 12995 چیکوں کی کل مالیت 3735.44 ملین جو کہ 3 ارب 73 کروڑ 54 لاکھ 40 ہزار معاوضے کی مد میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جس میں 6901 مکانات مکمل تباہ شدہ اور 6094 مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی صورت میں مذکورہ معاوضہ اب تک ادا کیا گیا ہے