شمالی وزیرستان: ضلعی انتظامیہ کےتعاون سے امدادی سامان کے 4 ٹرک افغانستان کے حوالے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

  پاکستان بزنس فور م اور ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کی مشترکہ تعاون سے افغان بھائیوں کے لئے  سویٹرز ، جرسیاں اور دیگر مواد پر مشتمل چار ٹرک سامان پاک افغان بارڈ ر غلام خان پر متعلقہ حکام کے حوالے کردئے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عدنان ابرار، تحصیلدار غلام خان غنی رحمٰن ، تحصیلدار میرانشاہ شوکت خان اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار ، عسکری قیادت اور پاکستان بزنس فور م کے نمائندے بھی موجود تھے۔

پاک افغان بارڈ ر زیرو پوائنٹ پر سامان سے لدھے ہوئے ٹرک افغانستان کی طرف سے متعلقہ حکام نے وصول کرلئے۔ اس موقع پر عدنان ابرار نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ افغانستان کے عوام ہمارے پڑوسی مسلمان بھائی ہیں اور موجودہ سخت وقت میں ہم سے جتنا ہو سکے ان کی مدد کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ ان ٹرکوں میں سردی سے بچاؤ کا سامان افغانستان کے عوام کیلئے پاکستان کی طرف سے ایک تحفہ ہے کیونکہ افغانستان میں شدید سردی کا موسم آرہا ہے۔

افغان حکام نے بتایا کہ پاکستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور جب بھی ہمارے اوپر سخت وقت آیا ہے پاکستان نے دل کھول کر ہماری مدد کی ہے جس کیلئے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔