باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام’ بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

‘سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل برنگ کے گائوں اصیل ترغا میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرکامیاب آپریشن کیا ۔

آپریشن کے دوران تحصیل برنگ کے گائوں اصیل ترغا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں سینکڑوں کی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن، راکٹ لانچرز، سقیلہ گنز، دستی بم، پستول، خنجر، آئی ای ڈیز، اور گولہ بارود برآمدکی گئی۔

دہشت گردوں کے ایک کمانڈرنے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ مذکورہ اسلحہ اور بارود دہشت گردوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر سیکورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے خلاف استعمال کرنا تھا۔