انسانی المیے سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو افغانستان پر توجہ دینا ہوگی، جنرل باجوہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو توجہ دینا ہو گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ کی ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال اور افغانستان کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے خطے میں امن اور افغانستان میں انخلا آپریشن کے دوران پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اقوامِ متحدہ نے افغانستان میں خوراک کی قلت سے متعلق عالمی برادی کو خبردار کر دیا

ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دیرپا اور روایتی تعلقات کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے دونواں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔