مشیر برائے ضم شدہ اضلاع کا قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کا دورہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل خان وزیر نے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے دورے کیا. اس موقع پر شکئی تحصیل کا افتتاح کرنے کے بعد اسپورٹس اسٹیڈیم اور ریسٹ ہاﺅ س کاسنگ بنیاد رکھا گیا

اجمل وزیر نے اس موقع پر کہاکہ شکتوئی اور شکئی علاقوں کو الگ الگ تحصیل کا درجہ دینے کا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے حکومت نے پورا کر دیا.

اجمل وزیر نے اسپورٹس کمپلکس کا بھی دورہ کیا جہاں پرانہیں روایتی پگڑی پہنائی اور علاقے کے عوام اور کھلاڑیوں سے ملے.

دورے کے دوران اجمل وزیر کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جس میں تمام اداروں کے ضلعی سربراہان موجو تھے۔

کھلی کچہری میں اجمل وزیر نے عوام کے مسائل سنے اور ان کی فوری حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں، دوسری جانب علاقے کے عوام نے ترقیاتی کاموں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا.

وزیر اعلی ٰ کے مشیر اجمل وزیر نے کہ کہ فاٹا انضمام کے بعد حکومت قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر خاطر خواہ توجہ دے رہی ہے جس سے قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا