خیبرپختونخوا ؛ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ کے طلباء کیلئے انٹرنشپ پروگرام کی منظوری

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

 وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں حکومت خیبر پختونخوا کا طلباء کیلئے اقدام، ٹیوٹا کیجانب سے ٹیکنکل ایجوکیشن کے گریجویٹس کے لیے انٹرنشپ سکیم متعارف،خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ اضلاع میں ٹیکنکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ کے طلباء کے لئے انٹرنشپ پروگرام کی منظوری،

منصوبے کے لئے تقریباً 29 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،جس کے تحت 900 سے زائد گریجویٹس کو انٹرنشپ فراہم کی جائیگی،انٹرنشپ پروگرام دسمبر 2021 سے سٹارٹ ہوگا ،25000 روپے ماہانہ ایک سال کے لیے دئیے جائیں گے،

سرکاری اور پرائیوٹ اداروں کے 900 سے زائد گریجویٹس کو فائدہ ہوگا ، مختلف انڈسٹریز اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں طلباء کو انٹرنشپ کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔