خیبر پختونخوا کے35 اضلاع میں اب تک 39کروڑ 20 لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں

مذکورہ رقم سے اب تک صوبے کے35اضلاع میں 39کروڑ 20 لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 2سالوں کے دوران 10ارب پودے لگانے کے منصوبے کے تحت شجر کاری مہم پر 5ارب74کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے جا چکے ہیں

پشاور ریجن میں13کروڑ40 لاکھ پودے لگانے پر 2ارب43کروڑ12لاکھ83ہزار 528روپے، ایبٹ آباد ریجن میں12کروڑ40لاکھ پودوں کو لگانے پرایک ارب89کروڑ 16 لاکھ58 ہزار605 روپے اور ملاکنڈ ریجن میں13کروڑ20لا پودوں کو لگانے پر ایک ارب41کروڑ75لاکھ28ہزار102روپے خرچ کئے جا چکے ہیں

خیبر پختونخوا اسمبلی میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے سراج الدین کے سوال پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے فراہم کردہ جواب کے مطابق سال2019-20ء اور سال2020-21ء کے دوران وفا ق کے10ارب پودے لگانے کے منصوبے کے تحت صوبے کے35اضلاع میں39 کروڑ20لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں

جن پر اب تک 5ارب74کروڑ4لاکھ70ہزار235روپے خرچ کئے جا چکے ہیں کالام میں 70لاکھ پودوں پر9کروڑ59لاکھ9ہزار، سوات میںایک کروڑ6لاکھ پودوں پر17کروڑ19لاکھ97ہزار، الپوری میںایک کروڑ30لاکھ پودوں پر14کروڑ51 لاکھ35ہزار، بونیر میںایک کروڑ پودوں پر17کروڑ11لاکھ24ہزار،

ملاکنڈ میں73لاکھ پودوں پر 14کروڑ18لاکھ51ہزار، لوئر دیر میں94لاکھ پودوں پر15کروڑ13لاکھ 96ہزار، اپر دیر میں3کروڑ40لاکھ پودوں پر 19کروڑ37لاکھ78ہزار، دیر کوہستان میںایک کروڑ70لاکھ پودوں پر15کروڑ92لاکھ40ہزار، چترال میں2کروڑ20لاکھ پودوں پر18کروڑ70لاکھ93ہزارروپے خرچ کردیئے

پشاور میں لگائے گئے 95لاکھ پودوں پر 23کروڑ 57 لاکھ60ہزار، مردان میں68لاکھ پودوں پر14کروڑ26لاکھ30ہزار، کوہاٹ میںایک کروڑ24لاکھ پودوں پر21کروڑ47لاکھ55ہزار، بنوں میں 65لاکھ پودوں پر31کروڑ8لاکھ61ہزار، ڈیرہ اسماعیل خان میں 77لاکھ پودوں پر23کروڑ83لاکھ91ہزارروپے خرچ کیئے ہے۔

اس طرح قبائلی اضلاع میں خیبر میں ایک کروڑ27لاکھ پودوں پر17کروڑ68لاکھ34ہزار، باجوڑ میںایک کروڑ پودوں پر18کروڑ95لاکھ93ہزار، مہمند میںایک کروڑ پودوں پر 21کروڑ37لاکھ20ہزار، کرم میں50لاکھ پودوں پر15کروڑ67لاکھ46ہزار، اوکرزئی میں2کروڑ57لاکھ پودوں پر16کروڑ25لاکھ61ہزار

شمالی وزیرستان میں ایک کروڑ پودوں پر19کروڑ26لاکھ82ہزار، جنوبی وزیرستان میںایک کروڑ60لاکھ پودوں پر19کروڑ67لاکھ45 ہزار روپے کی اخراجات ظاہر کردی