ڈینگی خاتمہ ‘ گھر گھر سپرے کرنے کیلئے ٹیموں کی تعداد میں اضافہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

 چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے احکامات پر ڈینگی کے خاتمے کیلئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود ‘ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نیاز محمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکرم سمیت تمام متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے نئی حکمت عملی کے تحت متاثرہ علاقوں میں گھر گھر سپرے کیلئے ٹیموں کی تعداد 25 سے بڑھا کر50 کرنے کا فیصلہ کیاگیا تاکہ ترجیحی بنیادوں پر گھر گھر اسپرے کو یقینی بنائی جاسکے اس کے علاوہ 12 ہاٹ اسپاٹ کیلئے الگ 12ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

جو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی زیرِ نگرانی کام کریں گی ہر ٹیم میں ایک ملیریا سپروائزر ایک ماہر حیاتیات اور اسپرے اہلکاروں پر مشتمل ہوگا جو کہ لاروے کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گی اس کیساتھ ساتھ گھر گھر اینٹی ڈینگی سپرے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے بھی کام لینے کا فیصلہ کیاگیا

جوکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی زیر نگرانی کام کرینگی اس مقصد کیلئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے روزانہ کی کارکردگی معلوم کرنے اور اگلے دن کیلئے حکمت عملی بنانے کیلئے روزانہ شام 4بجے اجلاس منعقد کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔

اجلاس میں عوامی آگاہی مہم میں بھی تیزی لانے کی کا فیصلہ کیا گیا اور اس مقصد کیلئے متعلقہ ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور کاکردگی معلوم کرنے کیلئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کل ہاٹ سپاٹس کا دورہ کرینگے

اور تین گھنٹے متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں گے ۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سخت تاکید کی کہ روا ہفتے ہر صورت ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاے جائیں غفلت کی صورت میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔