قومی سیکورٹی ورکشاپ کے65 شرکاء پر مشتمل وفدکا ضلع خیبر کا دورہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

 نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سیکورٹی ورکشاپ کے65 شرکاء پر مشتمل ایک وفد نے ضلع خیبر کا دورہ کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وفد کو طورخم سرحد پر ٹرمینل کے انتظام کے نظام سرحد پر باڑ لگانے کے نظام اورطورخم پر پاک افغان سرحدی کراسنگ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وفد کو طورخم سرحد پر ٹرمینل کے انتظام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر سرکاری اداروں کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔