خیبرپختونخوا میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن غیر آئینی قرار

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

 پشاور ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کو غیر آئینی قرار د یتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا بھی حکم دے دیا۔

لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف جے یو آئی(ف) کے اکرم خان درانی، جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان اور مشتاق احمد خان، و دیگر خوشدل خان، حمایت اللہ مایار نے درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے درخواستوں کو جزوی طور پر منظور کرلی۔