خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین لگانے سے انکار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے اور ویکسین لگانے سے انکار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی تیزی سے جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے حکام ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کیلئے تجارتی مراکز، عوامی مقامات، دفاتر اور شادی ہالوں کے اچانک دورے کر رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں وباء ایکٹ کے تحت بھاری جرمانے عائد کرنے سمیت کورونا وائرس کی روک تھام کی ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کر رہی ہیں۔وہ بس اڈوں اور مارکیٹوں میں ایک خوراک لگوانے والے افراد کو دوسری خوراک بھی لگا رہے ہیں۔ٹ

یمیں لوگوں کو جلد ویکسین لگانے پر مجبور کرنے کیلئے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو ضروری خدمات کی معطلی بھی یقینی بنا رہی ہیں۔