ضم شدہ قبائلی اضلاع کے مشیر اجمل خان وزیر کا وانا پریس کلب کا دورہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وزیراعلی کے پی کے ترجمان اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کے مشیر اجمل خان وزیر نے خصوصی طور پر وانا پریس کلب کا دورہ کیا.  پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ علاقائی مسائل پر گفتگو کیا.

اجمل خان وزیر نے کہا کہ صحافی معاشرے کا چہرہ ہوتا ہے،ان کو کوئی نظرانداز نہیں کرسکتا.

اس موقع پر وانا پریس کلب کے صدر نیک محمد، پی،ٹی،آئی وانا کے سینئر رہنما عجب گل وزیر،غلام رسول وزیر،اسسٹنٹ کمشنر وانا امیرنواز اور وانا پریس کلب کے تمام ممبرز موجودتھے۔

انہوں نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،تاکہ قبائلی اضلاع کے عوام محرومیوں اور پسماندگی دور کی جاسکے،اور ان کو دوسرے بندوبستی اضلاع کے برابر لایا جاسکے۔