پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، کورونا کیسز اور اموات کی شرح سب سے کم ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الحمداللہ ، ملک میں آج کورونا کیسز کی مثبت شرح ، کورونا سے روزانہ اموات کی شرح اور انتہائی تشویشناک مریضوں کی تعداد سب سے کم ہے .

انہوں نے کہا ہے کہ ویکسینیشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں تاہم مثبت نتائج کےباوجودویکسی نیشن جاری رہنی چاہیے ، گزشتہ روز عالمی سطح پر کوروناسے7500 اموات ہوئیں۔

خیال رہے ملک میں چوبیس گھنٹے میں کورونا سے 13 اموات ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد کوروناوائرس سےمجموعی اموات 28 ہزار 405 ہوگئیں۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں 38 ہزار430 کوروناٹیسٹ ہوئے، جن میں سے صرف 516 مثبت نکلے، اس دوران کوروناکےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 1.34 فیصد رہی۔