پاراچنار : عمائدین نے قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضلع کرم کے پیواڑ علی زئی قبائل نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں جنگل میں لکڑیاں کاٹنے کے موقع پر مخالف فریق نے قانون ہاتھ میں لیکر ان کے بے گناہ گیارہ افراد قتل کردئیے

عدالت اور متعلقہ ادارے کاغذات مال کے ذریعے مسئلے کو فوری حل کرکے قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔

پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیواڑ علی زئی قبائل کے عمائدین نے کہا کہ 23 اکتوبر کو پیواڑ علی زئی قبائل لکڑی کاٹنے کے لئے اپنے آبائی جنگل گئے تھے کہ مخالف گیدو قبائل نے فائرنگ کھول دی، جس سے ہمارے گیارہ افراد جاں بحق پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں کاغذات مال کا ریکارڈ موجود ہے اور علیزئی قبائل علاقے کے حقیقی وارث اور مالکان ہیں جبکہ گیدو قبائل کو انہوں نے اپنی زمینوں کی دیکھ بھال کیلئے رکھا تھا جو کہ اب خود ہماری زمینوں کے مالکان ظاہر کررہے ہیں اور بار بار قانون شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

عدالت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے کاغذات مال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات اٹھائیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کرے اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر فوری فیصلے صادر کئے جائیں۔