ضلع باجوڑ : کسانوں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ڈائریکٹر مرجڈ ایریا مراد علی خان کے ھدایت پر محکمہ زراعت باجوڑ میں صوبائی حکومت کی تعاون سے چلنے والے”فاٹا واٹر ریسورس ڈیولپمنٹ پروگرام” کے زیر اہتمام ضلع باجوڑ کے کسانوں کے لیے سبزیوں اور پھلوں کی ترقی” کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا.

ڈائریکٹر مرجڈ ایریا جناب مراد علی خان صاحب نے کامیاب تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر منتظمین اور محکمہ زراعت باجوڑ کو مبارکباد دی اور کہا کہ محکمہ زراعت باجوڑ کے کارکردگی قابل تعریف اور خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تربیت میں کسانوں کو پھل اور سبزیاں اگانے سے لیکر مارکیٹ تک پہنچانے سمیت انہیں محفوظ بنانے اور ویلیو ایڈیشن کی بھی تربیت دی گئی.

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے تربیتی ورکشاپس سے کسانوں کو کافی فوائد حاصل ہونگے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم عملی کام نہیں کرینگے ہم زراعت کو ترقی نہیں دے سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو یہاں سیکھنے کے بہت سے مواقع موجود ہیںلیکن ہر فرد کو زراعت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، تاکہ زراعت کے شعبوں کو مزید ترقی ملے۔

اُنہوں نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے زرعی ماہرین، زرعی اداروں اور کسانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا رکھا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت کی بنیاد ہے، کاشتکاروں کی سماجی اور معاشی حالت بلند کرنے میں اس قسم کے پروجیکٹس، تربیتی ورکشاپس اور میڈیا کے ذریعے کسانوں کو باخبر رکھا جاسکتا ہیں.

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کو زراعت کے شعبے میں زرعی معلومات اور زرعی ترقی کے لئے ایک اہم ذریعہ ہے اور اس دور میں جو جدید کاشتکاری نظام میں نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں محکمہ زراعت اس کے لئے ایک آسان اور سستا ذریعہ ہے۔

تربیت کے ذریعے نہ صرف پائیدار زراعت کی ترقی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے بلکہ اس کے ذریعے عام کسانوں کو زراعت سے متعلق علم بھی دیا جائے گا.

ڈائریکٹر مرجڈ ایریا جناب مراد علی خان صاحب نے وزیر زراعت محب اللّٰہ خان، ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت اور سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد اسرار خان کی زرعی شعبے کو ترقی اور کسانوں کو ریلیف دینے پر شکریہ ادا کیا.

انہوں نے کہا کہ وہ چھوٹے کسانوں کو خاطر خواہ مدد فراہم کرنے کے لیے زراعت کے شعبے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ انہیں اچھے معیار کا بیج ، کھاد اور دیگر فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کا سامان فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ضم اضلاع کا بنیادی سروے کیا گیا ہے جس میں ہم آئندہ پھل اور سبزیوں کے پیداوار میں اضافہ کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے

محکمہ زراعت باجوڑ کے زراعت آفیسراسرار احمد اور فیلڈ اسسٹنٹ عبدلبصیر نے ورکشاپ میں شریک کسانوں کو ٹماٹر کو محفوظ بنانے، خشک کرنے اور کیچپ تیار کرنے کے تربیت دی ۔

زراعت آفیسر نے تربیتی ورکشاپ کی افادیت بیان کی اور یہاں سیکھنے کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں جاکر دوسرے زمینداروں کے ساتھ بھی شئیر کرنے کا عزم کیا.

آخر میں شرکاء میں سبزیوں کی تخم بھی تقسیم کئے گئی اور زمینداروں نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹر مرجڈ ایریا، ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ جناب محمد سعید اور زراعت آفیسر سبحان الدین کا شکریہ ادا کیا۔