سول و عسکری قیادت کا قومی کرکٹ ٹیم کو خراجِ تحسین پیش

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاک بحریہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نےروایتی حریف بھارت کیخلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

تفصیلات کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے کیخلاف میچ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شاندار فتح پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نےروایتی حریف بھارت کیخلاف اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا، پاک بحریہ کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پرخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کر کے تاریخ رقم کی

انہوں نے 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ شاہین آفریدی نے تین اہم کھلاڑیوں روہت شرما، راہول اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

وفاقی وزرا، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگر قابل ذکر شخصیات نے بھی تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو دل کی اتہہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھنے کی دعا کی۔

وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دپیش کرتے ہوئے کہا کہ ’قوم کو آپ سب پر فخر ہے‘۔

وزیراعظم نے کپتان بابراعظم کو قیادت اور عمدہ بلے بازی جبکہ شاہین آفریدی کو عمدہ گیند بازی اور محمد رضوان کو اچھی بلے بازی پر خصوصی مبارک باد بھی پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں تاریخی میچ اپنی ٹیم کے ہمراہ دیکھا۔ اُن کے ہمراہ مشیر خزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر حماد اظہر بھی موجود تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

آرمی چیف کی قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کوبدترین شکست دی، پاکستانی کرکٹ ٹیم نےہم سب کاسرفخرسےبلندکردیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ دنیاکےبہترین کرکٹر اور ہمارےوزیر اعظم کےساتھ پاکستان کی فتح دیکھی، میچ کے دوران عمران خان کی بصیرت اورکھیل کےتجزیےسے لطف اندوز بھی ہوا۔

وفاقی وزرا، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگر قابل ذکر شخصیات نے بھی تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو دل کی اتہہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھنے کی دعا بھی کی۔