ملتان کا ‘امیر ترین بھکاری’ ایف بی آر کے ریڈار پر آگیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ملتان کا مشہور شوکت بھکاری بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی اور مہنگے اسکول میں بچوں کو پڑھانے پر ایف بی آر کے ریڈارپر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کا مشہورشوکت بھکاری ایف بی آر کے ریڈارپر آگیا، ایف بی آر نے بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی پر جواب مانگ لیا۔

بھکاری سے ملتان کے سب سے مہنگے اسکول میں بچوں کو پڑھانے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ساڑھے 17لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ میں ہونے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

شوکت بھکاری نے بھیک مانگ کر رقم اکٹھی کی تھی اور انکم ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے تھے اور ٹیکس سے بچنے کے لئے شوکت بھکاری روپوش ہوگیا۔

ایف بی آر نے شوکت بھکاری کی تلاش کے لئے ٹیمیں بنا دیں اور شوکت بھکاری کو ہر حال میں تلاش کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پرشوکت بھکاری کی ویڈیوز وائرل ہوئی ، جس میں شوکت بھکاری نے آمدن سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان دیے تھے جبکہ شوکت بھکاری کو 3 روز قبل ایف بی آر نے نوٹس دیا تھا۔