پاکستان : ایک دن میں صرف 567 کورونا کیسز رپورٹ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی جاری ہے ، ایک دن صرف567 نئے کیسز اور 16 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 16 اموات ریکارڈ کی گئیں ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار344 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 200 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 567 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.44 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں 24 ہزار699 فعال کیسز ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12لاکھ 67 ہزار393 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 945 ، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 636 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 240 اور بلوچستان میں33 ہزار 159 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 376، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار422 کیسز سامنے آچکے ہیں۔