پی ڈی ایم : ملک بھر میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملک بھر میں بدترین مہنگائی، بےروزگاری اورمعاشی تباہی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملک بھرمیں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرےکرےگی ، نمازجمعہ کےبعد لاہور، کراچی، پشاور سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔

مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین مظاہروں میں شرکت کریں گے، کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پر جمعہ کی نماز کے بعد 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ لاہور میں جین مندرچوک سے احتجاجی جلوس کا آغاز ہو گا۔

پنجاب کےمختلف اضلاع اورڈویژن میں احتجاجی مظاہروں کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت میانوالی میں 24اکتوبرکوریلوےاسٹیشن چوک سےکمیٹی چوک ، بھکرمیں 24 اکتوبر کو صبح دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

لاہور:سرگودھا میں بھی آج احتجاجی مظاہرے ہوں گے جبکہ پشاور،سوات، شانگلہ سمیت دیگرشہروں میں نمازجمعہ کے بعد 3بجے احتجاج ہوگا ، امیرمقام کی قیادت میں پشاورمیں شام 4بجےاحتجاجی مظاہرہ ہو گا۔

پی ڈی ایم کا احتجاجی پلان کیا ہے ؟

لاہور میں جین مندر چوک سے دوپہر 3 بجےاحتجاجی جلوس کا آغاز ہوگا جبکہ جمعہ کی نماز کے بعد مظاہرے کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں پی ڈی ایم میانوالی میں 24اکتوبرکو ریلوےاسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاجی ریلی نکالے گی جبکہ بھکرمیں 24 اکتوبر کو صبح دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

پی ڈی ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا، خیبرپختونخون خواہ کے مختلف علاقوں پشاور،سوات، شانگلہ سمیت دیگرشہروں میں نمازجمعہ کے بعد 3 بجےاحتجاج ہوگا، جس کی قیادت مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کریں گے۔

اسی طرح کراچی میں ایمرپسی مارکیٹ کے باہر نماز جمعہ کے بعد پی ڈی ایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں مولانا فضل الرحمان بھی شرکت کریں گے۔

جے یو آئی کے ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان آج شام کے بجائے کل صبح 7 بجے کراچی پہنچیں گے، کارکنان اور قیادت اُن کا استقبال کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جےیو آئی کے جنرل سیکریٹری سندھ راشد سومرو کی زیرصدارت آج را ت کو اجلاس ہوگا، جس میں کل کے حولاے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گاْ