افغانستان میں بحران سے بچنے کیلئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینیئر سول نمائندے اسٹیفنو پونٹی کوروو نے ملاقات کی

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں امن اور افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لئے عالمی برداری کو افغانستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے دوران اسٹیفنو پونٹی کوروو نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا.

انہوں نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے کامیاب انخلاء اور خطے کے استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی

نیٹو نمائندے نے افغانستان کے معاملے پر نیٹو ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔