شمالی وزیرستان : میرانشاہ میں کرکٹ پریمئیر لیگ اختتام پذیر

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

شمالی وزیرستان کے ہیڈکورٹر میرانشاہ میں جاری پریمئیر لیگ ایک پروکار تقریب کے بعد اختتام پذیر ہوا جس میں اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی جناب نعیم اختر صاحب جی او سی 7ڈویژن تھے۔

تقریب میں جناب شاہد علی خان صاحب ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشمالی وزیرستان عتیق حسین،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شیراز خان سمیت علاقائی مشران اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

کرکٹ فائنل کا سنسنی خیز میچ الیون سٹار بمقابلہ ہنسی فائیٹرکھیلا گیا جس میں کانٹے دار مقابلہ کے بعد الیون سٹار نے ٹورنمنٹ اپنے نام کرلیا۔

اس موقع پر شمالی وزیرستان کے جمناسٹک ٹیم نے دلچسپ کرتب دیکھا کرتقریب کو چار چاند لگائے.

جی او سی7 ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے شمالی وزیرستان کے ٹیلینٹ کو سراہا اور تمام کھلاڑیوں بشمول جمناسٹک ٹیم میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئیں۔

ٹورنمنٹ کے ونراور رنر اپ ٹیموں ، جمناسٹک ٹیم ، آرگنائزر کمیٹی اورمین آف دی ٹورنمنٹ کو ٹرافیاں اور کیش انعامات دئے گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے دتہ خیل اور شواہ میں بھی اسپورٹس گراونڈ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

آخر میں جی او سی 7 ڈویژن نے انتظامیہ ، محکمہ سپورٹس اور آرگنائزرز کے اس کاوش کو سراہا اور مستقبل قریب میں اسپورٹس گالا، فٹبال ٹورنمنٹ اور والی بال ٹورنمنٹ جلد منعقد کرانے کی ہدایت کی۔

وزیرستان سپورٹس آفیسر شیرازخان نے تمام سرکاری افسران علاقائی معززین اور کھلاڑیوں کا کھیلوں کی سرگرمیوں میں حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا ۔اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور حکومتی کاوشوں کی تعریف کی ۔

وزیرستان پریمیر لیگ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا جس کا اج فائنل میچ ہنسی فائٹر بمقابلہ نیوزی الیون سٹار نے فائنل میچ اپنے نام کرلیا، فائنل جیتنے والے میچ اور شکست کھانے والے دونوں ٹیموں کو تین تین لاکھ روپے انعام میں دئے گئے.

میچ کے بہترین پلئیرز کو بھی دس ہزار روپے کے انعام سے نوازا گیا، پرئمئیر لیگ کو بہترین سرانجام دینے والے پلئیرالیون سٹار کے عزیز اللہ کو عمرے کے پیکچ سے نوازا گیا.

اسی دوران جمناسٹکس کے ٹیم کو بھی ایک لاکھ 30 ہزار روپے نقد انعام دیا، جبکہ یوتھ اکیڈمی کو بھی ایک لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا، میچ کے کمیٹی اور انتظامیہ کو بھی ایک لاکھ روپے نعد انعام سے نوازا گیا.

ٹورنامنٹ کے اخر میں ڈئمپارمنٹ نارتھ وزیرستان اور ڈائریکٹریٹ سپورٹس مرج ڈسٹرکٹ نے جی او سی 7 ڈویژن کا نہایت شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹ وزیرستان کے یوتھ میں مزید ٹیلنٹ پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کرے گا .

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹ سے وزیرستان کے سپورٹس کو پروموشن میں اہم کردار ادا کریں گے