لنڈیکوتل: ڈی وارمنگ گولیاں کھانے سے 56 طلباء کی حالت خراب

ضلع خیبر کے علاقے لنڈیکوتل گورنمنٹ مڈل سکول گاگرہ اور گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلی میں ڈی وارمنگ گولیاں کھانے سے 56 طلباء کی حالت خراب ہوگئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول گاگرہ کی چوتھی جماعت کے طلباء کو پیٹ کے کیڑے ختم کرنے والی گولیاں دے دی گئی جس کے نتیجہ میں موقع پر 26 طلباء کی حالت غیر ہو گئی

مطابق بچوں کو الٹیاں آنا شروع ہو گئی جبکہ اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلی میں بھی ڈی وارمنگ گولیاں کھانے سے30طلباء کی حالت غیر ہو گئی جہنں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ابھی 56 طلباء ہسپتال لائے گئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کیا جارہا ہے جبکہ واقعے کے بعد لنڈیکوتل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

لنڈیکوتل کے دو سکولوں میں ڈی وارمنگ گولیاں کھانے سے کچھ بچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمن نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا

انہوں نے وہاں پر حالات کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں بچوں کو ضروری طبی امداد دیکر واپس گھروں کو روانہ کیا گیا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمن نے مہم کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرامد یقینی بنائی جاکر مہم کو اگے بڑھایا جائیں۔

یاد رہے ضلع بھر میں ڈی وارمنگ مہم، بچوں میں پیٹ کے کیڑوں سے تحفظ کے لیے پانچ روزہ مہم کا باقاعدہ اغاز،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) حسیب الرحمن کا ڈی وارمنگ کے حوالے سے ڈی وارمنگ کنٹرول روم اور مختلف سکولوں کا دورہ کیاجس میں مختلف سکولوں میں جاری ڈی وارمنگ مہم کا جائزہ لیا.

ضلع بھر میں اج سے پانچ روزہ مہم کا اغاز ہوا ہے جو کہ 22 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

مہم کے دوران سکولوں، پبلک مقامات اور دینی مدارس میں محکمہ صحت کا عملہ بچوں کو ڈی وارمنگ مہم کے دوران پیٹ کے کیڑوں سے بچاو کی دوا کھلائی جارہی ہیں