کورونا کیسز : پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح ڈیڑھ فیصد سے کم ریکارڈ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، مسلسل تیسرے روز بھی مثبت کیسزکی شرح ڈیڑھ فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی اور ایک دن صرف 554 نئے کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکےمزید12مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار312 ہوگئیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار126کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 554 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح1.31فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت زیرعلاج ایک ہزار783کورونامریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 204 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 432 ، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 271 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 038 اور بلوچستان میں33 ہزار 138 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 370، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار 412 کیسز سامنے آچکے ہیں