خیبر پختونخوا میں مزید 229 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر پختونخوا میں مزید 229 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے بعد رواں سیزن میں مصدقہ ڈینگی کیسز 3 ہزار 796 ہوگئے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مزید 229 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں، گزشتہ روز پشاور سے 121، صوابی اور کرک سے 20، 20 ،ہنگو سے 19، ہری پور سے 17، مانسہرہ سے 9، شانگلہ سے 7، چارسدہ سے 6، 6، مردان سے 2 جب کہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ڈینگی کا ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں مصدقہ ڈینگی کیسز 3 ہزار 796 ہوگئے۔ جن میں سے 2 ہزار 299 صحت یاب ہوچکے ہیں، اس وقت صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد ایک ہزار 493 ہے جن میں 228 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 52، نارتھ ویسٹ جنرل اسپتال میں 5، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 20، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 25، رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ایک، پولیس سروسز اسپتال میں 5، باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں 3 کیسز ریکارڈ ہکے گے.

میڈیا رپورٹ کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس میں 26، مفتی محمود میموریل اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں 6، ایوب ٹیچنگ اسپتال میں 15، شاہ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ میں 9 اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں 22 مریض زیر علاج ہیں۔

دوسرو جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں بے تحاشہ اضافہ جاری ہے، گزشتہ روز شہر میں 100 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں 141 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رورل ایریا سے 61 اور اربن ایریا سے 80 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق رواں سیزن میں اب تک 2 ہزار 89 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں، ان میں سے رورل ایریا میں 13 سو 10 اور اربن سے 779 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی سے اب تک 6 مریض انتقال کر چکے ہیں۔