شمالی وزیرستان : فورسز کے آپریشن میں مطلوب دہشتگرد ہلاک

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داداللہ ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داداللہ ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا جبکہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔