پاکستان کا طورخم اور انگورآڈہ پر امدادی سامان افغانستان حوالہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاک افغان کواپریشن فورم کی طرف سے حکومت پاکستان نے پاک افغان انگورآڈہ بارڈر پر افغانستان حکام کو اشیاء خوردنوش کے 7 ٹرک امدادی سامان حوالے کر دیا

ضلع جنوبی وزیرستان کے انگورآڈہبارڈر پر پاک افغان کو آپریشن فورم کی طرف سے افغانستان امارات اسلامی حکام کو 7ٹرک اشیاء خورد نوش امدادی سامان فراہم کر دیا گیا

اشیاء خورد نوش میں آٹا. گھی چاول. دالیں اور دیگر خوراکی اشیاء شامل تھے جوکہ 2100 خاندانوں کے لیئے دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر سروکئی اعجاز اختر اور الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی سنئیر پروگرام منیجر محمد وسیم نے پاکستان حکام کی طرف سے افغانستان حکام کے ڈپٹی گورنر پکتیکا مولانا محمد حماس اور دیگر امارات اسلامی حکام کو امدادی سامان حوالے کیا،

اس موقع پر ڈپٹی گورنر پکتیکا مولانا محمدحماس نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت اور عوام نے ہر مشکل گھڑی میں افغان عوام کا ساتھ دیا ہے، اور مذید پاکستان سمیت دوسرے مسلم ممالک سے تعاون جاری رکھنے کی اپیل بھی کی۔

دسرے جانب ضلع خیبر طورخم بارڈر پر کسٹم ہیلتھ کئیر سوسائٹی (پاکستان کسٹم) جسمیں 16 ٹرک امدادی سامان افغانستان کے عوام کیلئے جذبہ خیر سگالی کے تحت حوالے کئے گئے

طورخم بارڈر کسٹم سٹیشن میں منعقدہ تقریب کے موقع پر وفاقی محتسب ٹیکس کے سربراہ ہلال امتیاز ڈاکٹر آصف محمود جاہ,ممبر کسٹم سید طارق ہدا,چیف کلکٹر احمد رضا, ڈی جی کسٹم انٹیلی جینس شیخ عبدالرشید, کسٹم کلکٹر امجد الرحمن, ڈائریکٹر ٹرانزٹ ارباب قیصر اور پاکستانی قونصلر جنرل عابد اللہ سمیت کثیر تعداد میں کاروباری شخصیات نے موجود تھے

تقریب موقع پر افغانستان میں مقیم پاکستان کے قونصل جنرل عابد اللہ نے کہا کہ افغانستان کے مختلف شہروں میں 7لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور وہاں پر غزائی قلت پیدا ہو گئ ہیں

انہوں نے کہا کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر تمام ممالک افغانستان کے عوام کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کریں اور ان کو مالی امداد فراہم کریں تاکہ افعانستان کے عوام کے مشکلات میں کمی آجائے اور بہتر زندگی گزار سکے

اس موقع پر پاکستان کسٹم حکام کے وفاقی محتسب ٹیکس کے سربراہ آصف محمود جاہ نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان حکام کی طرف سے افغانستان عوام کے ساتھ اشیاء خورد نوش اور دیگر تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا

پاکستان کسٹم ہیلتھ کئیر سوسائٹی کی طرف سے طورخم بارڈر زیروپوائینٹ پر افغانستان حکام کو 16ٹرک اشیاء خورد کی امدادی سامان حوالے کردی جس پر افغانستان حکام نے پاکستان کسٹم حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا