نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان آج متوقع

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان آج متوقع ہے، وزیراعظم عمران خان 3 ناموں میں سے ایک کی منظوری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول کردی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سمری پردستخط کریں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ سمری میں ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 نام ارسال کئے گئے ہیں، جن میں کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی اور چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کا نام شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان آج تین ناموں میں سے ایک کی منظوری دیں گے، جس کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کااعلان متوقع ہے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت مکمل ہوچکی ہے ،جس کے بعد نئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر سول اور عسکری قیادت نے ثابت کیا کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد ہیں، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم آفس کو موصول

وزیراعظم آفس کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے وزارت دفاع کی جانب سے سمری موصول ہوگئی ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی گئی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو ہوئی تھی۔ .

وزیر اعظم نے پاک فوج میں تبادلوں سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں اس معاملے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کیلیے کیا رول بنا؟

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سےمتعلق ایک دودن معاملہ حل ہو ‏جائے گا ایک رول بن گیاہےکہ کم ازکم3افرادکےنام بھیجےجائیں گے وزارت دفاع کی جانب سےجوسمری بھیجی ‏جائے گی اس میں 3 نام ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پارو پلے میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی ‏کیلئے قانون میں منظوری وزیراعظم دیتےہیں

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کیلئےقانون میں منظوری حکومت منسوب نہیں ‏ہے جہاں وزیراعظم کی منظوری چاہیےوہاں وزیراعظم کا اختیار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےآرمی چیف سےاچھےاورخوشگوارتعلقات ہیں بات چیت فرینک ہوتی ہے وزیراعظم نےکہاہم نے ‏ہمیشہ ایک دوسرے سےکھل کربات کی ہے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میرےآفس کی نوعیت ایسی ہےکہ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں جبکہ ‏موجودہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ ہم ایک پیج پر رہیں، پاکستان کےلیےمشکلات بڑی ہیں ہماراایک پیج پر رہنا ‏ناگزیر ہےکابینہ میں گفتگو پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ لاگوہےاس لیےبات نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف میں کوئی ناراضی ہو، پتہ نہیں عامرڈوگر ‏صاحب نےکہاں سے باتیں بنالی ہیں۔