ٹانک : منزئی سے اغواء ہونیوالے مغویان بازیاب، اغواءکار گرفتار

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

گزشتہ شب نامعلوم مسلح ملزمان نے ٹانک کے نواحی علاقہ منزئی سے تین نوجوانوں کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا جسکی رپورٹ فوری طور پر مقامی پولیس تھانہ شہید مرید اکبر میں کیگئ۔

وقوعہ کی حساسیت کے پیش نظر ضلعی پولیس سربراہ ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے اغواء کاروں کو فوری طور پر ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور مغویان کی بہ حفاظت بازیابی کیلئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر انعام خان گنڈہ پور کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی.

انہوں نے پوری رات اغواءکاروں کی تلاش جاری رکھتے ہوئے بتائےگئے علاقے کا محاصرہ جاری رکھا اور آج علی الصبح اغواءکاروں نے اپنے گرد پولیس کے محاصرے کی خبر پاتے ہی قریبی جنگلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی

پولیس نے اپراشن کے دوران 1 اغواءکار گلزارعالم ولد طمیہ گل قوم بیٹنی سکنہ کڑی پک کو 1 عدد کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیاگیا جبکہ باقی اغواءکار پولیس پارٹی کے خوف کیوجہ سے قریبی جنگلات کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

رپورٹ کے مطابق گرفتاری کیلئے سرچ جاری ہے جبکہ تینوں مغویان مبارک شاہ ولد حاجی گلاب، عبداللہ ولد میر صاحب جان اور حکمت اللہ ولد محمدامین ساکنان منزئی کو پولیس پارٹی نے 15 گھنٹوں کے اندر اندر بہ حفاظت بازیاب کرالیا۔

خیبرپختونخواہ پولیس کی اس بہترین اور بروقت کارروائی کو عوامی حلقوں میں کافی پذیرائی ملی اور منزئی کے علاقہ کے مشران اور عوام نے ڈی پی او آفس ٹانک آکر خیبرپختونخواہ پولیس کے حق میں نعرہ بازی کی.

انہوں نے آئی جی خیبرپختونخواہ، آر پی او ڈیرہ ریجن اور ڈی پی او ٹانک اور انکی ٹیم کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور انکو سنہرے الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی رات بھر کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ ہمارے بچے بہ حفاظت بازیاب ہوئے

انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کو منہ کی کھانا پڑی جس پر ڈی پی او ٹانک نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کیلئے جرائم پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آپ کے تعاون سے آئندہ بھی انشاءاللہ جرائم کی روک تھام میں کامیابیاں ملیں گی۔

آخر میں انہوں نے اس کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور جوانوں کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس کا اعلان کیا