وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام تراکئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے تمام بورڈز اور امتحانی نظام کو ایک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اس سال 18 فیصد بچے فیل ہوئےہیں اور کم نمبر لینے والےبچوں کو داخلہ نہ ملنے پر پریشانی ہے۔
شہرام تراکئی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے تمام بورڈز اور امتحانی نظام کو ایک کرنےکافیصلہ کیا ہے اور کمیٹی امتحانی طریقہ کار کو دوبارہ نظرثانی کرنےکیلئے بنائی گئی ہے۔
وزیرتعلیم نے کہا کہ پورے صوبے میں 23ہزار اساتذہ کو جلد بھرتی کیاجائے گا سیکنڈشفٹ اسکول کے پہلے مرحلے میں 120اسکولز کا تعین کیاگیاتھا اور دوسرےمرحلےمیں180سیکنڈشفٹ اسکول شروع کردیےجائیں گے۔
شہرام تراکئی نے بتایا کہ سیکنڈشفٹ اسکولوں میں اب تک3ہزاربچوں نےداخلہ لےلیاہے۔