قومی اسمبلی کا اجلاس کی کارروائی تک عام آدمی کو رسائی دینے کا فیصلہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی تک عام آدمی کو رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا قومی اسمبلی کے ایوان کی کاروائی کو عوام الناس کے لیے کھولنے کا اعلان۔

اس سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی نے ایک گیلری اور استقبالیہ تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کا افتتاح کل دن 12 بجے وہ اپنے ہاتھ سے کریں گے۔

اس حوالے سے اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک بھر سے کوئی بھی پاکستانی اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا، اقدام کا مقصد عوام کے اپنے منتخب نمائندوں سے رابطوں میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوان عوام کے ووٹوں سے وجود میں آتا ہے اس تک عام آدمی کی رسائی عوام کا حق ہے، جمہوریت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

سپیکر اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ میں ایوان بالا اور ایوان زیریں پاکستانی عوام کے تمام حقوق کے ضامن ہیں جہاں موجود عوامی نمائندے عوام کی نمائندگی کو احسن انداز میں ادا کرنے کی کوشش میں مصروف  ہیںَ۔