صوابی : جیل میں قیدیوں کیلئے تعلیم بالغان مرکز قائم

صوابی جیل میں قومی کمیشن برائے انسانی بہبود (این سی ایچ ڈی) كے تحت تعلیم بالغان كے مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس سلسلے میں محكمہ جیل خانہ جات اور این سی ایچ ڈی كے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جیل سپرنٹینڈنٹ محمد نعیم خان نے تعلیم بالغان مرکز کا باقاعدہ افتتاح كیا، اس موقع پر موجود قیدیوں نے تالیاں بجا كر ان كا استقبال كیا۔

این سی ایچ ڈی كے لٹریسی پروگرام كے تحت صوابی جیل میں 4 دن كے دوران 28 قیدیوں كو تعلیم بالغان كے لیے چنا گیا ہے، جن میں سے 25 ناخواندہ ہیں۔

منتخب کیے گئے قیدیوں کو تعلم دینے کے لیے ایک ایف اے پاس استاد منتخب كیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب كر تے ہوئے سپرنٹینڈنٹ جیل محمد نعیم خان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو تعلیم دینے کے لیے جیل میں اسكول كا بندوبست كیا گیا ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ اب یہ قیدیوں کی ذمے داری ہے كہ اس تعلیمی مرکز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں، تاکہ رہائی کے بعد معاشرے میں ایک باعزت شہری بن سكیں۔