جنوبی وزیرستان : 8 سالہ جمناسٹک پلیئر کا عالمی ریکارڈ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر پختوخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے 8 سالہ جمناسٹک پلیئر جاسم محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

جاسم نے 30 سیکنڈ میں 27 کپ اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کر دی ہے۔

اس ضمن میں عالمی ریکارڈیافتہ عرفان محسود نے کہا ہے کہ ورلڈ لیول پر سب سے پہلے یہ ریکارڈ جاسم نے بنایا ہے جو کہ ایک اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے مزید ٹیلنٹ سامنے لانا چاہتا ہوں، حکومت کی سرپرستی نہ ہونے سے ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ جاسم 43 ٹائمز گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔ اس سے پہلے بھی عرفان محسود کے پانچ شاگرد گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر عرفان محسود کلب کے 50 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہو گئے۔