طوفانی بادوباراں اور ژالہ باری کے باعث تیار فصلوں اور باغات کو شدید نقصان

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع باجوڑ میں طوفانی باد و باران اور ژالہ باری کے باعث تیار فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

نمائندہ ٹرائبل پریس کے مطابق گزشتہ بارشوں کی وجہ سے بعض علاقوں میں نالوں میں پانی آگیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام خراب ہوا ہے، باجوڑ، کمر سر ماموند، یوسف آباد اور دیگر علاقوں میں گاڑیوں اور عوام کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری کے باعث فصلیں اور باغات بھی سخت متاثر ہوئے، علاوہ ازین بعض علاقوں سے بجلی نظام میں خرابی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب لوئر کرم مین تیز بارش کی وجہ سے دو منزلہ مکان گر گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے سے نکال کر صدہ ہسپتال منتقل کردیا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شام سے صوبے کے تمام اضلاع میں بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر بارش میں شدت، طوفانی ہواؤں اور اسمانی بجلی گرنے کا خدشہ ہے اور یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

اس سلسلے میں این ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کیا ہے جس میں انہیں تمام انتظامات اور جانی و مالی نقصان کو کم سے کم یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے موصول خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے چار پانچ روز میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں تیز بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

خط میں کسانوں کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ اپنی فصلوں کو بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں تاکہ ان کا کم سے کم نقصان ہو۔