کرونا وائرس کی شرح 1 فیصد کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

عالمی وبا کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد آج سے ملک بھر میں ہفتے بھر کے لیے سکول کھل گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق سکولوں میں آج سے 50 فیصد حاضری کی شرط بھی ختم کردی گئی جس کے بعد سکول آج سے پوری حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سےقبل کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے سکولوں میں50 فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسز لی جارہی تھیں۔

این سی او سی کے فیصلے کے بعد اسلام آبادسمیت آج ملک بھر میں سکولوں کو 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاو کے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہوگا۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقنینی بنائیں گی۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد ہوگئی

بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی دوری اپنائی جائے گی۔ سکول میں بچوں کو ہاتھ دھونے کی ترغیب دی جائے گی اور اس کو یقینی بنانا تعلیمی اداروں ذمہ داری ہوگی۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ تعداد گھٹ کر 1 ہزار سے نیچے آگئی، مثبت کیسز کی شرح بھی 1 فیصد پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 19 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 106 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 955 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 87 ہزار 308 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے40 ہزار 584 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 98 لاکھ 67 ہزار 632 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 540 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 6 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 740 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 27 لاکھ 23 ہزار 61 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔