ضلع خیبر : 250 مستحق خاندانوں میں پولٹری یونٹس تقسیم

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمینٹ خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام دورافتادہ علاقے تیراہ میں 250 مستحق خاندانوں میں بھیڑ اور پولٹری یونٹس تقسیم کی گئی، سیکرٹری لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اسرار، ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد، سیکورٹی اداروں اور دیگر حکام کی شرکت۔

ضلع خیبر کے دورافتادہ علاقے ترخوکس تیراہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمینٹ ڈاکٹر محمد اسرار، ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد ،27 بریگیڈ کے بریگیڈئیر رضاء الحسنین ، ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی، کرنل تیمور، کرنل توصیف، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر عالمزیب، اسسٹنٹ کمشنر (باڑہ) نیک محمد بنگش، سمیت مقامی مشران نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران تیراہ کے واپس جانیوالے مجموعی طور پر 250 مستحق خاندانوں میں عملدرامد تیز پروگرام(اے ائی پی) محکمہ لائیوسٹاک اور وزیر اعظم ایمرجنسی پروگرام کے تحت 150 خاندانوں میں بھیڑ اور 100 خاندانوں میں پولٹری یونٹس تقسیم کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ تیراہ کے واپس انیوالے مستحق افراد کو اس پروگرام کے تحت مویشی اور پولٹری یونٹس دی جارہی ہے.

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا دائرہ کار مستقبل میں دیگر علاقوں کے مستحق افراد تک بڑھا کر اسی طرح کے پیکج دئیے جائینگے تاکہ مستحق افراد اس سے مستفید ہوسکیں۔

پروگرام کے تحت مستفید ہونیوالے دورافتادہ علاقے ترخوکس کے خاندانوں نے پیکج دینے پر حکومت خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا۔