ضلع اورکزئی : آل پاکستان سائیکلنگ ریسنگ مقابلوں کا انعقاد

ضلع اورکزئی میں خیبر پختونخوا ٹووارزم اینڈ کلچر اتھارٹی کی جانب سے آل پاکستان سائیکلنگ ریسنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا پنجاب سندھ بلوچستان سمیت ملک بھر سے 45 کے قریب سائیکل ریسر نے حصہ لیا

سائیکل ریسنگ میں ڈپٹی کمشنر محمد خالد، کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل رائے کاشف آمین، ڈائریکٹر ٹووارزم اشتیاق احمد، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، ڈی ایس او محمد حسین اورکزئی سمیت آفسران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی

سائیکلنگ ریسنگ زیڑہ سے خواہ درہ تک ساڑھے سترہ کلو میٹر ریس مقابلہ کیا گیا جس میں سائیکل ریسنگ میں خیبر پختونخواہ کے محمد یوسف نے پہلی صدیق اللہ نے دوسری عمران نے تیسری بلوچستان کے محب اللہ نے چوتھی ساجد علی نے پانچویں اور عبداللہ نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

سائیکلنگ ریسنگ کے بعد منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اس طرح ایونٹ مقابلوں کو منعقد کرانے کا مقصد قبائلی اضلاع اور ضلع اورکزئی کے سیاحت اور کھیلوں کو فروغ دینا ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہوے مقریرین نے کہا کہ اورکزئی میں امن و امان کا قیام بہت سے قربانیوں کے بعد ممکن ہوا قبائلی اضلاع میں ٹووارزم کے پوٹینشن اور بہت سے مواقع موجود ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم اس کو مزید اجاگر کریں گے اس طرح پروگرامات سے علاقے کی خوبصورتی کا پوری دنیا کو میسج ملے گا اگلے سال اس طرح اور بھی ایونٹ کریں گے جس میں لوکل سطح پر نوجوانوں کو بھی موقع دیا جائیگا۔

تقریب میں مہمانانِ خصوصی ڈی سی محمد خالد، کر نل رائے کاشف آمین اور ڈائریکٹر ٹووارزم اشتیاق احمد نے بہترین مقابلہ کرنے پر سائیکلنگ ریسرز کو نقد انعامات ٹرافیاں اور شیلڈز سے نوازا۔