آرمی چیف کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا.

آرمی چیف کے رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل عامرعباسی نے استقبال کیا، آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد، کمانڈنٹ ایف ایف رجمنٹل سینٹر استقبال کرنیوالوں میں شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا دورہ سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر ہوا، دورے کے موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداپرحاضری دی اور کانفرنس کےشرکا سے خطاب کیا۔

اس سے قبل آج پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت کور کمانڈرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیاہے.

آئی ایس پی آر سے جاری کردہ خبر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔