ٹانک سیکٹر ہیڈ کوارٹر ایف سی ساؤتھ کے تعاون اور 25 سندھ رجمنٹ کی زیر نگرانی ٹانک شہر کے سب سے گنجان آباد علاقے مین بازار میں واقع ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا.
واٹر فلٹریشن پلانٹ کا مقصد مریضوں اور ان کے تیمارداروں، نمازیوں اور دکانداروں کے لئے پینے کے صاف اور ٹھنڈے کو فراہم کرنا تھا جس کا افتتاح کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ اور ڈی پی او ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے فیتہ کاٹ کر کیا۔
اس موقع پر ان کے ساتھ، اسسٹنٹ کمشنر یوسف جتوئی، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر مشقاط، ہسپتال انتظامیہ اور مقامی صحافی بھی موجود تھے۔
تقریب میں موجود افراد کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ دفاع وطن کے ساتھ ساتھ وہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہ کر اپنی مدد آپ کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے امدادی کاموں میں مصروف عمل رہ کر دکھی انسانیت کی خدمت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
ٹانک کےسب سے بڑے گنجان آباد علاقے میں نمازیوں اور مریضوں کے لئے فلٹریشن پلانٹ نصب کرنا ایک بہت ہی خوش آئند اقدام ہے، جسکو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور ایف سی ساؤتھ کی علاقہ میں امن و امان کی بحالی کے لئے دی جانیوالی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔