پاکستان – سعودی عرب تعلقات مضبوط پارٹنر شپ میں بدل چکے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط پارٹنر شپ میں بدل چکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بحریہ کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، فوجی و میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں افغان صورتحال، خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی، سعودی امیر البحر نے افغان صورتحال، غیرملکیوں کے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

سعودی امیر البحر نے دیرپا امن کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں جانب سے باہمی دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے گہرے، قریبی، تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں، پاکستان، سعودی عرب کے تعلقات مضبوط پارٹنر شپ میں بدل چکے ہیں۔

سعودی بحریہ کے کمانڈر کی جنرل ندیم رضا سے بھی ملاقات

دوسری جانب سعودی بحریہ کے کمانڈر نے جنرل ندیم رضا سے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی، فوجی و میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فوجی رابطوں، باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، افغان صورتحال، خطے میں امن کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان، سعودی تعاون کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، باہمی دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

سعودی امیر البحر نے امن اور افغان امن عمل کے لیے مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

‘پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں’

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پردورہ سعودی عرب پہنچے ، جہاں انھوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ، اس موقع پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملاقات کی ، جس میں چوہدری سرور نے کہا کہ کوئی بھی پاک سعودی تعلقات کی گہرائی کوناپ نہیں سکتا، پاکستان اورسعودی عوام کےدل ہمیشہ ساتھ دھڑکتے ہیں۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہے،22 کروڑ عوام ساتھ ہیں، قومی اداروں کو کمزورکر نےکی سازشیں کرنیوالے قوم کے خیر خواہ نہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کےپاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے ، ہماری بہترین افواج ملکی دشمنوں کے عزائم ناکام بنا رہی ہے،حکومت آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں، سیاسی ،مذہبی جماعتوں کو ملکی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے، ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ملکی ترقی واستحکام کیلئے کردار ادا کرے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد ،یکجہتی کی ضرورت ہے، ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں ۔