کور کمانڈرز کانفرنس : جغرافیائی سرحدوں کےدفاع کے لیے تیار ہیں

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ جغرافیائی سرحدوں کےدفاع کے لیے تمام تر اقدامات بروئےکار لائے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں علاقائی سیکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پرغور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پرمیں تفصیلی بات چیت کی گئی، شرکانے افغان سکیورٹی صورتحال اور انسانی بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بامقصد گفتگو، عالمی تعاون سے افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔

اجلاس کے شرکا نے پاکستان کوعدم استحکام کا شکار کرنےکی سازشیں ناکام بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ قربانیوں سےحاصل امن واستحکام کو تباہ کرنے کی سازش ناکام بنا دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے بھارتی ملٹری کےگمراہ کن پروپیگنڈےکا نوٹس لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جغرافیائی سرحدوں کےدفاع کے لیے تمام تر اقدامات بروئےکار لائیں گے۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بےبنیاد پروپیگنڈ ابھارت کی مایوسی کا منہ بولتاثبوت ہے،پروپیگنڈاانسانی حقوق کی خلاف ورزی سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔