‘جوانوں کی قربانیوں سے پاکستان میں امن قایم ہوا’

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ملک کے امن و استحکام کےلیے اپنے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں بہادری کے کارناموں اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور اعزازات پانے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی جب کہ اس دوران 47 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 6 افسران، 7 جے سی اوز اور 12 فوجی جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہدا کے میڈلز ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔

آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان اور افسران حقیقی ہیرو ہیں، جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن آیا، مادر وطن کےلیے جان کی قربانی سے بڑی کوئی چیز نہیں، ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔