گوادر میں پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کا باقائدہ افتتاح

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

گوادر میں سی پیک کے تحت بننے والے پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کا باقائدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر چینی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسٹیٹیوٹ پاک چین کی ستر سالہ دوستی کی ایک نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دس ملین ڈالر کی لاگت سے بیس مہینے کے مختصر ترین مدت میں تیار کیا گیا ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک چائینہ انسٹیٹیوٹ اینڈ ویکیشنل ادارے میں جدید قسم کے آلات اور مشینری موجود ہیں، جہاں پر گوادر سمیت بلوچستان کے نوجوانوں کو بہترین فنی تعلیم اور ہنر سکھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے طلباء کو مفت رہائش اور اسکالرشپ بھی دیا جائے گا۔

اس موقع پر چائنہ آورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ڑانگ باؤشنگ نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ انسٹیٹیوٹ نہ صرف گوادر بلکہ پورے خطے کے لئے ایک بہترین ادارہ ہے۔ جو خطے کی فنی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کے قیام کا مقصد اس خطے کے باصلاحیت نوجوانوں کی فنی تربیت کرکے باعزت روزگار کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو گوادر پورٹ، فری زون انڈسٹری اور سی پیک کے دیگر منصوبوں میں ملازمت ملنے کے سنہری مواقع دستیاب ہونگے۔

اس موقع پاک فوج کے میجر جنرل عنایت حسین اور بریگیڈ برگیڈیئر فہد منصور کیانی، پاک نیوی کے ریئر ایڈمرل جواد احمد، چینی کمپنی کوپک کے چیئرمین ژانگ باؤشنگ، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی اور پاک چائنہ اسکول کے طالبات و اساتذہ بھی موجود تھے۔