افغانستان پر پاکستان کے بیانیے کا دنیا بھر میں اعتراف

وزیراعظم عمران خان کے افغانستان پر بیانیے کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جا رہا ہے ، برطانوی اخبار نے افغانستان پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے افغانستان پرمضمون میں وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انخلا نے وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کو درست ثابت کیا، وزیراعظم عمران خان نےعرصے سے امریکی جارحیت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان امن مذاکرات کیلئےشروع سےزوردیتےرہے، انھوں نے 2001سےافغانستان میں مداخلت کی مسلسل مخالفت کی، ان کامؤقف رہاجنگ میں پاکستان کی شمولیت غلطی تھی۔

فنانشل ٹائمز نے کہا کہ افغان جنگ میں امریکی جانی نقصان پاکستان کےمقابلےکم ہے، افغان جنگ کےباعث پاکستان کو70ہزارسےزائدجانوں کی قربانی دینا پڑی۔

برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےڈرون حملوں پرنیٹوسپلائی بندش کی دھمکی دی، عمران خان کوتنقیدکانشانہ بھی بنایاگیالیکن وہ مؤقف پرقائم رہے۔

اخبار نے بھارت کےمقابلےکوروناوائرس سےنمٹنےکی حکمت عملی کوبھی سراہتے ہوئے کہا پاکستان میں کوروناسےاموات بھارت کےمقابلےبہت کم ہیں۔

فنانشل ٹائمز کا کہنا تھا کہ خطےکی بدلتی جیوپولیٹیکل تناظرمیں عمران خان ملک کوآگےبڑھارہےہیں، پاکستان دنیا کی بڑی طاقتوں کیلئےتذویراتی پل کے طور پر ابھر رہاہے، عمران خان نےافغان ناکامی کاذمہ دارپاکستان کوٹھہرانے پر امریکا پر تنقید کی۔

برطانوی اخبار کے مطابق 10میں سے7پاکستانی کہتے ہیں عمران خان مدت پوری کریں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے فیصلوں پرڈٹے رہتے ہیں، کورونا میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کی پالیسی معیشت کیلئے بہتر ثابت ہوئی، عمران خان کی پالیسیوں پر معیشت2022 میں4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔