وزیراعلیٰ کا قبائلی ضلع کرم کا دورہ، کھلی کچہری کا انعقاد

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع کرم کی تحصیل علی زئی کا دورہ کیا اور صدہ اور علی زئی گریڈ سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ضلع کرم کی تحصیل علی زئی پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد اور ایم پی اے ریاض شاہین نے ان استقبال کیا، وزیر اعلیٰ نے علی زئی اور صدہ کے گریڈ اسٹیشن کو 66 کے وی سے اپ گریڈ کرکے 132 کے وی کرنے کے کام کا افتتاح کیا اور کھلی کچہری سے بھی خطاب کیا۔

قبائلی عمائدین اور شہریوں کی جانب سے کھلی کچہری میں پیش کئے گئے مسائل کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں، وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ علی زئی میں نادرہ آفس ایک ماہ میں کام شروع کرے گا اور صدہ کیلئے الگ تحصیلدار تعینات کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاراچنار میں میڈیکل کالج کی تعمیر کا منصوبہ اے ڈی پی میں شامل کردیا گیا ہے اور ٹل پاراچنار روڈ کے علاؤہ ڈیفنس روڈ کی تعمیر و توسیع کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا گریڈ اسٹیشن کے افتتاح اور کھلی کچہری کے بعد واپس روانہ گئے۔