خیبرپختون خواہ، ویکسین نہ لگوانے پر متعدد شہری گرفتار

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبرپختون خواہ میں کرونا ویکسین نہ لگوانے والے اور ایس او پیز کی کی خلاف ورزی پر درجنوں شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کرونا سے بچاؤ اور اس کے سدباب کے لے خیبرپختون خواہ کے مختلف اضلاع میں این سی اوسی احکامات پر عمل درآمد کے لیے مقامی انتظامیہ نے ایکشن کیا۔

ضلعی انتظامیہ نے پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، سوات، ایبٹ آباداورڈی آئی خان میں ایس او پیز اور ویکسی نیشن عمل درآمد کے حوالے سے اقدامات کیے۔

انتظامیہ نے حساس اضلاع میں میگامارکیٹس، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، بازاروں،دکانوں کا جائزہ لیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ انتظامیہ نے درجنوں شہریوں پر جرمانے بھی عائد کیے۔

علاوہ ازیں چار سدہ، پشاور، کوہاٹ کے بس اڈوں اور بازاروں میں موجود عوام کے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ چیک کیے گیے۔

چارسدہ میں ویکسین نہ لگوانےوالے10دکانداروں کو گرفتار، نوشہرہ میں کرونا ویکسی نیشن نہ کرانے پر 2 شادی ہالز، 2ریسٹورنٹس کو سیل اور مردان میں خلاف ورزی پر5افرادگرفتار کیا گیا جبکہ 18دکانوں اور ایک ہوٹل کو سیل کر کے مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 490نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ 27مریض انتقال کرگئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں دوران کورونا میں مبتلا مزید27 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار893 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 52ہزار415 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے1ہزار490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.84 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد3ہزار407 ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد12 لاکھ51ہزار348 ہوگئی ہے۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار111 ، پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار286 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 671 اور بلوچستان میں32 ہزار981 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار733 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 332، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 234کیسز سامنے آچکے ہیں۔