قبائلی اضلاع میں پی ایس ٹی اور ٹی ٹی کے لیے ہونے والا ٹیسٹ منسوخ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی اضلاع میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ہونے والے ٹیسٹ منسوخ کردیا گیاہے۔

اس سلسلے میں ایٹا کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قبائلی اضلاع میں جن امیدواروں نے پی ایس ٹی اور ٹی ٹی کے پوسٹوں کے لیے اپلائی کیا تھا اور ان کا ٹیسٹ 29 ستمبر2019 کو شیڈول تھا وہ منسوخ ہوگیا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ خراب موسم کی پیشنگوئی کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے کیونکہ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 ستمبرکو بارش کا امکان ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پی ایس ٹی اور ٹی ٹی کے لیے اب یہ ٹیسٹ 6 اکتوبر 2019 کو لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 17 ستمبر2019 کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے بھی اساتذہ کی بھرتی کیلئے فیئر ٹسٹنگ ایجنسی (ایف ٹی ایس) کے زیر نگرانی منعقدہ تمام ٹسٹ معطل کردیے تھے اور ایجنسی کو 15 دن میں ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا حکم دیا تھا۔